اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک بھر میں مختلف منصوبوں کےلئے گزشتہ مالی سال کے دوران 101.4 فیصد کے فنڈز جاری کئے گئے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 21-2020 میں وفاقی حکومت کا ترقیاتی پروگرام 650 ارب روپے تھا جو کہ حکومت نے 659 ارب روپے کے فنڈزجاری کئے گئے ہیں جو کہ ہدف سے 9 ارب روپے زائد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ 11-2012 کے بعد کووڈ۔19 کے مسائل کے باوجود گزشتہ سال سب سے زیادہ شرح سے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔