• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مشکل ہو سکتی ہے: عاقب جاوید

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مشکل ہو سکتی ہے۔

پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں 4 سے 5 کھلاڑیوں کےسوا نہیں پتہ ہوتا کہ کون ٹیم میں ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان اور کوچ کہہ رہے ہیں ہمارا مڈل آرڈر مسئلہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اوپنر فخر زمان کو پانچویں نمبر پر کھلائیں گے تو مسائل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31جولائی، یکم اور تین اگست کو شیڈول ہیں۔

تازہ ترین