• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ناظم معطل، اے این پی کاسیاسی اور قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

پشاور (نیوزڈیسک )   سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے ضلع ناظم مردان اورنائب ناظم کے معطلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف سیاسی اور قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیاہے اورکہاہے کہ صوبائی حکومت نے غیر جمہوری اقدام اٹھاکر عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ، پی ٹی آئی بلدیاتی نظام کو کمزور کرناچاہتی ہے وہ ہوتی ہاؤس مردان میں میڈیا سے گفتگو اوربعدازاں پی کے 29کے علاقہ شکرے بابا میں جلسے سے خطاب کررہے تھے   انہوںنے کہاکہ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اورنائب ناظم اسد علی کشمیری کو صرف اس بات کی سزادی گئی کہ وہ ضلع میں تاخیر کے شکار ترقیاتی منصوبوں اوروہ موجودہ اراکین اسمبلی کے غلط فیصلوں  اورغلط معاملات کے راستے میں رکاؤٹ تھے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان ایک طرف عوامی مینڈیٹ کی احترام اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کی صوبائی حکومت  بلدیاتی نمائندوں  کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکاری ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی نظام کو ناکام بناناچاہتی ہے     اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروںنے  صوبے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا تین سال میں کوئی بڑا منصوبہ سامنے نہیں آیا اور اب تک وعدوں پر وعدے کئے جارہے ہیں لیکن پختون قوم بیدار ہوچکی ہے اور مزید جھوٹے دعوؤں اور وعدوں میں نہیں آئیں گے اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا بوریابستر گول کردیں گے ۔ 
تازہ ترین