• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہانی اور کردار پسندنہ آنے کی وجہ سے بالی ووڈ کے متعدد فلموں میں کام کرنے سے انکارکیا۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ’مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز آئیں، ایک وقت تھا جب پاکستانی سینما مکمل طور پر بند ہوچکے تھے ، اور ہر دوسرے اداکار کی طرح میں نے بھی فلموں میں کام کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن کبھی فلم کی کہانی اور کبھی کردار مجھے متاثر نہیں کرسکا ۔‘

اداکارہ نے پاکستان کےلیے کام کرنے کے بارے میں اپنی ذہنیت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی سرحد پار سنیما میں کام کرنے کے لیے زیادہ دلچسپی نہیں لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اگر بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ یقینی طور پر صرف اس وجہ سے کام کریں گی کہ یہ ایک بالی ووڈ فلم ہے۔ ‘

مہوش حیات نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ان کی اپنی ذہنیت ہے ، بالی ووڈ نےانہیں کبھی زیادہ متوجہ نہیں کیا اور ان کے خیال میں پاکستانی سنیما کی بحالی کے بعد انہیں یہاں بہت سے مواقع اور پہچان ملی ہے لہذا کام کی تلاش میں بالی ووڈ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید