• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی اہلیہ اور مہوش حیات کے ساتھ تصویر وائرل

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور  مہوش حیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فواد چوہدری نے اہلیہ کی لان برانڈ کے ایک مشہور برانڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں معروف اداکارہ مہوش حیات بھی شریک تھیں۔

حبا فواد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے لان برانڈ کے ذریعے پاکستان میں ٹورازم کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹورازم اور فیشن کو ملاکر کام کر رہی ہیں۔ حبا فواد نے کہا کہ ان کے برانڈ کا فیس معروف اداکارہ مہوش حیات ہیں۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ’نسا حسین‘ کے نام سے رواں برس اپنے فیشن برانڈ کا اجرا کیا تھا۔

حبا فواد نے برائڈل کوٹیور ویک میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا تھا، نسا حسین کیلئے اداکارہ ریشم اور حریم فاروق نے بطور شوز ٹاپر ریمپ پر واک کی تھی، سپر ماڈل سنیتا مارشل بھی فواد چوہدری کی اہلیہ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آئیں تھیں۔

تازہ ترین