• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ دے بسنتی‘ کیلئے اے آر رحمان پہلا انتخاب نہیں تھے، اوم پرکاش

اے آر رحمان - فائل فوٹو
اے آر رحمان - فائل فوٹو

بھارتی فلم ساز راکیشن اوم پرکاش مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم رنگ دے بسنتی کے لیے انھوں اے آر رحمان کو آخری لمحات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں عامر خان نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اے آر رحمان نے فلم کا میوزک دیا تھا۔ 

فلم سے متعلق پہلے ہی اوم پرکاش مہرا اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کر چکے ہیں، تاہم ان کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فلم کے میوزک کے لیے موسیقار اے آر رحمان ان کا پہلا انتخاب نہیں تھے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی سوانح حیات ’آئینے میں اجنبی‘ میں لکھا تھا کہ فلم کے لیے پیٹرل گیبریئل کا نام فائنل ہوگیا تھا، تاہم میرے اندر سے آواز آئی کہ اس کے لیے اے آر رحمان کو ایک موقع دینا چاہیے۔ 

تازہ ترین