• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد کیخلاف بول پڑیں

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد بالخصوص خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بول پڑیں۔ 

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انھوں نے ملک میں خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کی۔ 

انھوں نے لکھا کہ ’یہ بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں ہے۔‘

سجل کا کہنا تھا کہ جب آپ گھریلو تشدد سے متعلق بل مسترد کرتے ہیں تو پھر آپ اس معاملے کے اصل مجرموں کی حفاظت کر رہے ہیں۔  

انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے وہ ایسے لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ 

تازہ ترین