• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر وکیل کو قتل کردیا

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر وکیل کو قتل کردیا ، ملزمان مقدمہ کی مشاورت کیلئے محمد علی درانی کے گھر آئے اور فائرنگ کردی،ملزمان فرار ہوگئے۔ وکلاء نے ضلع بھر میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ رہائشی علاقہ رحمت پارک میں اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر ملزمان ایک مقدمہ کی مشاورت کے لئے گھر آئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی ان پر پر فائرنگ کردی جس سے محمدعلی ہمدانی شدید زخمی ہوگئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے قتل کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے وکلاء نے اعلان کیا ہے کہ وہ محمد علی درانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج ضلع بھر میں مکمل ہڑتال کریں گے۔

تازہ ترین