• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچی کے اغواء، زیادتی، قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کرنے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں اغواء، زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

بچی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ لائٹ جانے کے بعد رات 10 بجے ماہم دوسرے بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی اور لائٹ آنے کے بعد بھی ماہم گلی میں کھیلتی رہی لیکن دوسرے بچے گھر واپس آ گئے۔

رات 11 بجے ماہم کی بڑی بہن نےبتایا کہ ماہم گھر نہیں آئی اور گلی میں بھی نہیں ہے۔

اہلِ محلہ کی مدد سے بچی کو ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی، صبح سویرے لوگوں نے بتایا کہ میری بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر میں پڑی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع غوث پاک کالونی سے لاپتہ ہونے والی 6 سال کی بچی ماہم کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

تازہ ترین