مردان( نمائندہ جنگ)سٹی سرکل میں پولیس کےسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن میں80مشتبہ افرادکو گرفتارکر لیا گیا،اسلحہ بھی برآمدہوا۔تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل مردان کے علاقہ فضل کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔جس میں تمام سرکل ڈی ایس پیز اور پولیس کی بھاری تعداد میں اہلکاروں ایلیٹ فورس ،اے ٹی ایس اوربم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہ لیا،مجموئی طور پر 150مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور80مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جن کی جدید آئیڈینٹیٹی ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے تحقیقات کی گئی،جن میں سے 29افغان مہاجرین غیر رجسٹرڈ مقیم پائے گئے۔جبکہ 11مکان کرایہ دار بھی غیر رجسٹرڈ پائے گئے، اور5افراد کو دفعہ پی پی سی 107/151کے تحت حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے۔اس دوران پولیس نے 5پستول،ایک شارٹ گن،اور 96عددکارتوس بھی پرآمد کئے۔