کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کار کردگی کا فٹنس لیول غیر معیاری رہا۔ انتظامیہ جمعے کو اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو پیش کرے گی جس کے بعد کھلاڑیوں سے سالانہ معاہدے کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔