ٹوکیو (جنگ نیوز) اولمپکس میں جوڈو مقابلے سے قبل جرمن خاتون کو کوچ کی جانب سے جھنجھوڑنے اور طمانچے مارنے پر دنیا میں حیرانی کے ساتھ تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے۔ زیر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 32 سالہ مارٹینا راجدوس کو ان کے کوچ نے مقابلے سے قبل گال کے دونوں جانب تھپڑ مارے۔ مارٹینا کا کہنا ہے کہ مجھے مقابلوں سے قبل جوش میں آنے کےلیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔