• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آئے تو ایکشن لیں گے، امریکا

امریکا نے افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنے پر کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے۔

افغانستان میں پُرتشدد واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زیڈ تارار کا کہنا تھا کہ افغان فوج اور طالبان میں جھڑپوں پر افسوس ہے، افغان حکومت سے امریکا کا تعاون جاری رہے گا، کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔

زیڈ تارار نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔

تازہ ترین