ایران نے ایک بار پھر سعودی عرب اور یمن تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی۔
مصری وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ 12 سال سے جاری سعودی یمن کشیدگی سے ثابت ہوگیا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران تنازع کے حل کے لیے ہر قسم کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے پہلے ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے لبنانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران نے یمن میں ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔
عباس عراقچی نے 11 اکتوبر کو بھی سعودی ہم منصب سے گفتگو میں یمن تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔