• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کورونا میں شدت کے پیش نظر31 جولائی کو حیدر آباد میں نکالی جانے والی سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی ملتوی کردی ہے،پارٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے حیدر آباد زونل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی متعصب صوبائی حکومت کا سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نہ شہری علاقوں میں کوئی کام کروانے کیلئے تیارنہیں اور نہ ہی تعلیم و صحت کی سہولیات دینے کو تیار ہے۔

تازہ ترین