• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، متعدد گرادی گئیں

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیلاف آپریشن میں ایگرو فارم کے پلاٹ پر قبضہ ختم،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار اور تعمیراتی مٹیریل فروخت کرنیوالے اسٹالز بھی ختم کرادیئے ۔ کارروائیوں کا آغاز آرچرڈ اسکیم مری روڈ میں واقع ایگرو فارم نمبر 79 کی اراضی پر قبضہ ختم کرنے سے کیا گیا۔ موقع پر قبضہ مافیا نے کروڑوں روپوں مالیت کے مذکورہ ایگرو فارم کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے لئے تعمیرات کر رکھی تھی ، عملہ نے 3 کمرے، برآمدہ اور واش روم بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے۔سروس روڈ ساوتھ سیکٹر I-9 کے ساتھ قائم غیر قانونی طور پر تعمیراتی مٹیریل فروخت کے اڈوں کے خلاف آپریشن میں 15 اڈوں کو ختم کیا گیا ۔ جابہ تیلی میں بھی سرکاری اراضی پر نئے تعمیر ہونیوالے 2 کمرے، چار دیواری، کچن باتھ روم اور زیر تعمیر DPC کو مسمار کیا گیا۔ سری نگر ہائی وے سیکٹر H-13 بجانب نسٹ یونیورسٹی میں رائٹ آف وے میں تجاوز شدہ150 فٹ لمبی غیر قانونی دیوار ، آبپارہ سیکٹر G-6 میں نالے کے ساتھ نیا تعمیر ہونے والا کمرہ بھی مسمار کر دیا گیا۔
تازہ ترین