• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: گیارہویں جماعت کے طلباء کو نویں جماعت کا پرچہ تھما دیا

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں تعلیمی بورڈ کی غفلت سے گیارہویں جماعت کے طلباء کو نویں جماعت کا پرچہ تھما دیا گیا۔

امتحانی ہالز میں طلباء کو گیارہویں جماعت کے بجائے نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ تقسیم کیا گیا۔

امتحانی ہالز میں طلباء کی نشاندہی پر پرچہ منسوخ کردیا گیا اور طلباء کو پرچہ دینے کے لیے دوبارہ دوپہر 2 بجے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ محمد امتیاز ایوب نے گیارہویں جماعت کا پرچہ منسوخ ہونے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرچہ کے اوپر جماعت رومن نمبر میں لکھنے کے باعث غلطی ہوئی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ محمد امتیاز ایوب نے کہا کہ یہ ایک انسانی غلطی ہے، واقعہ سے کسی کو نقصان نہیں ہوا۔

محمد امتیاز ایوب نے کہا کہ وقت ضائع ہونے پر سب سے معذرت خواہ ہوں۔

چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ محمد امتیاز ایوب نے مزید کہا کہ پرچہ منسوخ کرکے آج 2 بجے ہوگا۔

تازہ ترین