• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کردی۔

حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کردی ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں اپنی اہلیہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اُن کے بادشاہ ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی ننھی پری حلینا حسن علی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ ایک گُڑیا کے والد ہیں۔‘

اس کے علاوہ حسن علی نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں اپنے پیشے کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ ’کرکٹ اُن کے خون میں ہے۔‘

یاد رہے کہ رواں سال ہی حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین