• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے کوئی کرفیو نہیں لگایا ہے، ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات، بلدیات، مذہبی امور اور جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرفیو نہیں لگایا، ماہرین صحت کی تجاویز پر ہم نے یہ اقدام کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے لیے ہم نے سب سے بہتر انتظامات کیے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن سینٹرز بنائے۔

اس کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر ہے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین ہمیں وفاقی حکومت کی طرف سے ملتی ہے، ہم نے سندھ حکومت کے ملازمین کو ویکسی نیشن کروانے سے مشروط کردیا ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بارے میں کہا کہ شہر میں بسوں پر پابندی ہوگی جبکہ رکشے، ٹیکسی اور دیگر گاڑیوں پر پابندی نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کرفیو نہیں لگایا، ماہرین صحت کی تجاویز پر ہم نے یہ اقدام کیا ہے۔

تازہ ترین