گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی یومیہ بلند ترین شرح 47 اعشاریہ 36 فیصد اسکردو میں ریکارڈ کی گئی۔
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
آزاد کشمیر جہاں رواں ہفتے ہی انتخابی عمل اختتام کو پہنچا ہے وہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا سے متاثرین کی شرح 10فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سندھ میں یہ شرح 6 اعشاریہ 13فیصد ہے۔
گلگت بلتستان میں 4 اعشاریہ 8، خیبرپختونخوا میں 4، پنجاب اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے اضافے کی شرح 3،3 فیصد ہے۔
لاہور میں 5 اعشاریہ 6 جبکہ ملک میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 7 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 86 اموات ہوئیں جبکہ 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔