• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسعود جنجوعہ کی گمشدگی کے 16 سال مکمل، رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (خبر نگار) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کے شوہر مسعود جنجوعہ کی گمشدگی کو 16 سال مکمل ہو گئے۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی تحریک کا آغاز مسعود جنجوعہ اور ان کے دوست فیصل فراز کی جبری گمشدگی سے ہوا۔ 30 جولائی 2005کو مسعود جنجوعہ اور ان کے دوست فیصل فراز پشاورجانے کے لئے بس میں سوار ہوئے اور وہاں سے لاپتہ کر دیئے گئے۔ ابتدائی طور پر ان کی پراسرار گمشدگی کی تحقیق نہیں ہوسکی لیکن بعد میں کچھ شواہد پر مسعود جنجوعہ کی اہلیہ آمنہ مسعود جنجوعہ کو یقین ہو گیا کہ ان کو ملک کی ایک خفیہ ایجنسی نے اٹھا لیا ہے اور ڈاکٹرعمران منیر کے بیان نے اس بات کی تصدیق کر دی جو خفیہ ادارے کی تحویل میں رہے۔ ڈاکٹر عمران نے سرکاری عہدیداروں کو دیئے گئے ایک بیان میں گواہی دی کہ انہوں نے مسعود احمد جنجوعہ کو خفیہ نظربند مرکز میں دیکھا تھا۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2006 میں سپریم کورٹ نے مسعود جنجوعہ اور فیصل فراز کے کیس کی سماعت شروع کی۔ ماضی میں جبری لاپتہ کئے گئے افراد جب رہا ہو کر واپس آئے تو انہوں نے بتایا کہ مسعود جنجوعہ اور فیصل فراز نظر بند مراکز میں موجود ہیں۔

تازہ ترین