ملک بھر میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر پابندیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں ویکیسنیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔