• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی کیلئے ’بیسٹ ڈے‘ کونسا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنے ’بیسٹ ڈے‘ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سالگرہ مناتے ہوئے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں اداکارہ ایک گارڈن میں اپنی سالگرہ کا کیک اور غبارے تھامے بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کا  بیسٹ ڈے ہے۔‘

ادکارہ نے اپنے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے آپ لوگ بہت پسند ہیں۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں مایا علی، صباقمر، زاہد احمد ، صرحا اصغر اور عدنان انصاری کے علاوہ برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید اور امریکی اداکارہ سمانتھا اسٹیفین نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین