• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بیٹا نیک انسان بنے: حمزہ علی عباسی کی دعا

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کو نیک انسان بننے کی دُعا دے دی۔

مصطفیٰ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر حمزہ علی عباسی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فیملی فوٹو میں حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مصطفیٰ کو پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اللّہ تعالیٰ کے نیک بندے بنیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میں اپنے رب کا بہت شُکرگزار ہوں کہ اُس نے مجھے مصطفیٰ جیسی نعمت سے نوازا۔‘

آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! مصطفیٰ کی سالگرہ پر اس کے لیے تھوڑی سی دعا کریں۔‘

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین