• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

را کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا مقدمہ، 3 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے محمود غفور سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ہفتے کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو مقدمے کی سماعت ہوئی۔ دیگر مفرور ملزمان میں محمد صفیان اور محمد یاسین شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزموں کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ مقدمہ میں شاہد عرف متحدہ، ماجد خان گرفتار ہیں۔ عادل انصاری عرف جمی، سراج احمد خان اور آصف صدیقی بھی گرفتار ملزموں میں شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے مقدمے کے چالان میں کہاہے کہ ملزمان پاکستان میں خفیہ سلیپر سیل اور ای میل چلا رہے تھے۔ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد محمد محمود غفور کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کوڈ آئی ڈی فراہم کی۔ یہ آئی ڈی مفرور ملزم نے گرفتار ملزموں کو فراہم کی۔ اس خفیہ آئی ڈی کے ذریعے ملزم را سے رابطہ کرتے تھے۔ ملزم پاکستان کی خفیہ معلومات بھارت کو فراہم کرتے تھے۔ بھارت محمد محمود غفور کو بھاری فنڈز بھیجتاتھا۔ محمد محمود غفور فنڈ کو پاکستان کے مختلف بنکوں میں محفوظ کرتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید