• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سالہ بچی کا اغوا اور قتل، پولیس نے اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 6 سالہ ماہم کے اغوا و زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں پولیس نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا کہ بچی کو 27 جولائی کو گھر کی گلی سے اغوا کیا گیا۔ 28 جولائی کو زمان ٹاؤن کچرہ کنڈی سے بچی کی لاش ملی۔ مقتولہ بچی کے ڈی این اے سمیت تمام سیمپل ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے۔ تفتیش جاری ہے پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین