گوادر(اکبر جندانی/نامہ نگار) گوادر کے چھوٹے دکاندار اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے حضرات کا اجلاس واجہ اشرف حسین ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار پر بندش اور ریلیف کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کو چیلنج نہیں کرتے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے دکانداروں اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کے لئے کوئی میکنزم نہ بنا نابھی زیادتی ہے۔