• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی پیر عبدالمالک لقمانوی کے انتقال پر محمدغالب کی تعزیت

برمنگھم(پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے ناظم اعلیٰ ممتاز عالم دین علامہ پیر مفتی مصباح المالک لقمانوی کے والد مفتی پیر عبدالماک لقمانوی کے انتقال پر سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمدغالب نے مرحوم کی دینی، قومی اور ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ بڑے عالم دین تھے اور اپنی ساری زندگی انہوں نے اللہ کے دین کے لیے وقف کررکھی تھی، اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول کرے، محمد غالب نے مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور ان کے صاحبزادوں، عزیزو اقارب کے ساتھ تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت درجات کو بلند اورلواحقین کو صبرو جمیل اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تازہ ترین