• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کے فروغ کے لئے سعودی عرب کا اقدام

ریاض(اے ایف پی) سعودئ عرب کی معیشت کا انحصار تیل سےکم کرکے دیگر شعبوں پر لانے کی کوشش میں سیاحت کوفروغ دینے کےلئے سعودی عرب کی بندر گاہ سے ایک بحری جہاز اردن کے لئے روانہ ہوا ہے۔ تین فٹ بال گراؤنڈز سے طویل بحری جہاز اردن کی بندر گاہ اقابہ اور مصر کی بندرگاہ سفاگا جائے گا۔سیاحت کے فروغ کیلئے سعودی عرب کا یہ پہلا اقدام ہے۔ سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی کے مطابق بحری جہاز میں تین بڑے سومنگ پولز، ریسٹورںٹس، جمنازئیم، بال رومز موجود ہیں،سعودی عرب نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحوں کے لئے ویزہ پالیسی میں بھی نرمی کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید