• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال آباد میں ہمارا تمام سفارتی عملہ محفوظ ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہاہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے اور کسی کو بھی کسی دہشتگرد گروہ نے نشانہ نہیں بنایا۔

انہوں نے یہ بات غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، پاکستانی سفیر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اہلکار محفوظ ہیں۔

میں نے جلال آباد میں اپنے قونصل جنرل سے اسکی تصدیق کی ہے، ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ خبر کیا ہے۔

ہمارے قونصل جنرل نے ہمارے تمام اہلکاروں سے بات کی اور بتایا کہ وہ محفوظ ہیں۔

جلال آباد میں پاکستانی سفارتی مشن کیساتھ کام کرنیوالے ایک عہدیدار نے بھی اسے جعلی خبر قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے اور جلال آباد میں ہمارا عملہ خیریت سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید