• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھین لی, شاہ عالم میں بچہ نہر میں ڈوب کرجاں بحق دریائے کابل کے کنارے سے لڑکی کی نعش برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے نو احی علا قے شاہ عالم میں نہر میں پا نچ سا لہ بچہ ڈو ب کر جاں بحق ہو گیا ۔ دا ئو د زئی میں دریا ئے کا بل کے کنا رے سے جو اں سالہ لڑکی کی نعش بر آمد ہو ئی ۔واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز حسین عمر 5سال سکنہ احمد آباد بچو ں کیسا تھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران نہر میں گر کر ڈوب گیا جسکی اطلاع ریسکیو ٹیم کو کر دی گئی جنہو ں نے بچے کے جسد خا کی کو نکال کر پو سٹما رٹم کیلئے ہپستال منتقل کیا اور بعد ازا ں ورثاء کے حوا لے کر دیا گیا، پولیس نے رپو رٹ درج کر لی ہے ۔ ادھر دا ئو د زئی پولیس کو اطلا ع ملی کہ دریائے کا بل کے کنا رے نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق بر آمد ہو نے والی لڑکی کی شنا خت تا حال نہ ہو سکی جسکو دریا ئے کا بل بہہ کر لے آ ئی ہے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی جسم پر کسی قسم کے نشانا ت نہیں تھے پولیس نے رپو رٹ درج کر کے ورثاء کی تلا ش و تفتیش شروع کر دی
تازہ ترین