• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں کورونا شرح کتنی رہی؟

خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد رہی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح کرک میں 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور سمیت صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کی رہورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد رہی۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی سب سے زیادہ شرح کرک میں 20 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں نوشہرہ اور لویر چترال میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8، 8 فیصد ریکارڈ کی گئی، اپر چترال میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد اور صوابی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر ہے۔

تازہ ترین