• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نادر شاہی لاک ڈاؤن لگایا گیا، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا سندھ میں لگائے گئے کورونا لاک ڈاؤن سے متعلق کہنا ہے کہ سندھ میں نادر شاہی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے نواب شاہ میں  پریس کانفرس کے دوران کہا کہ سپریم کورٹ نےحکم دیا ہے کہ صوبےخود فیصلے نہ کریں، کراچی میں لاک ڈاؤن کا مطلب پورا ملک بند کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے سندھ کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ کے غریب کا نہری پانی پی پی کے حکمران چوری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین