تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلطان محمود نے صدر آزاد کشمیر سے متعلق آفر کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر سے متعلق کوئی آفر نہیں ہوئی، نہ عمران خان نے سفارشوں پر کچھ کہا۔
بیرسٹر سلطان محمود نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے آزاد کشمیر میں حکومت سازی جلد مکمل ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ مظہر شاہ کا نام پارلیمانی پارٹی نے دیا، اُن سے متعلق مستند خبر نہیں صرف تنقید کی جا رہی ہے۔
سلطان محمود نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں تمام منتخب ارکان موجود تھے، تمام مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے۔