• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ سے متعلق سوال پر سردار تنویر الیاس کا جواب


آزاد کشمیر اسمبلی کے نو منتخب رکن سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کا جواب دےد یا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے اختتام پر سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے بنائی گئی لائن میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نمبر ون یا نمبر ٹو کی کوئی لائن ہی نہیں ہے، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے چہرے کے تاثرات بتارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے، لوگوں کی نیک خواہشات ساتھ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین صاحب نے جو ٹاسک دیا اس کو پورا کریں گے، بیرسٹر سلطان کو ہمیشہ بڑا بھائی کہا، وہ قابلِ احترام ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ عمران خان کریں گے اس کو من و عن قبول کریں گے۔

تازہ ترین