• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی اور قابل اعتماد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ورلڈ رکارڈ کو پاکستان ٹیم نے زبردست انداز میں سیلبیریٹ کیا۔

محمد رضوان نے کیک کاٹا اور سب کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی، ساتھی کھلاڑیوں نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انہیں سوپر مین قرار دیا اور کہا کہ رضوان نے 2021 میں فلائی کیا اور ہر جگہ ٹیم مین کے طور پر فائٹ کی۔

ایک اور فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ محمد رضوان کو جو بھی رول دیا جاتا وہ اس کو باخوبی نبھاتے ہیں جس روز سے وہ اوپن پر آئیں رنز کے انبار لگادیے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ رضوان باہمت کھلاڑی ہے، پہلے اسے ٹی ٹوئنٹی میں کنسیڈر نہیں کیا جاتا تھا، پی ایس ایل میں بھی موقع نہیں ملتا تھا، اس کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور ثابت کیا کہ وہ ہر فارمیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرسکتا ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ رضوان کو دیکھ نوجوان کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ محمد رضوان نے 2021 کے دوران 14 اننگز میں 752 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سال میں سب سے زیادہ رنز بنانا آسان نہیں تھا میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک فخر تھا اس وجہ سے زیادہ خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ19 اور سیکور ببل میں رہتے ہوئے یہ سب کرنا مشکل تھا ایسے موقع پر کئی چلینچز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیم کے تمام ساتھیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بڑی بات منجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کیا اوپننگ میں مجھے موقع دیا یہ نمبر مجھ پر سوٹ کیا میں کبھی ورلڈ ریکارڈ کے لیے نہیں سوچا بس گراؤنڈ میں جا کر رنز بنانے پر توجہ رکھی اہم چیز ٹیم کی جیت ہوتی ہے۔

تازہ ترین