• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑے منہ والی عورت کا ریکارڈ نوجوان امریکی خاتون کے نام

ایک امریکی خاتون نے دنیا میں سب سے بڑے منہ والی خاتون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

عالمی ریکارڈ کی حامل اس خاتون کا نام سمانتھا رمسڈیل ہے اور اسکا تعلق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے انسٹا گرام پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عالمی ادارے نے 31 سالہ سمانتھا کے غیر معمولی اور بڑے منہ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 33 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ منہ مکمل طور پر کھولتی ہیں تو اسکا درمیانی فاصلہ 6.52 سینٹی میٹر کے مساوی بنتا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین