• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے استعفے کی خبر جعلی ہے، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے استعفے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی ایک ادارے یا فرد کا قصور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ماضی میں پھنسے رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اپنی ذاتی انا کو ختم کریں، لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں اور ملک کے حالات تبدیل کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی ہے، شاید کسی اور حکومت کو نہیں ملی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر کسی اور کو عمران خان کو ملی سپورٹ کا 30واں حصہ بھی ملا ہوتا تو اس ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اتنی سپورٹ ملنے کے باجود بھی حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ خوف آتا ہے۔

تازہ ترین