ٹوکیو (جنگ نیوز ) ایما میک کیون ٹوکیو میں پانچ طلائی اور مجموعی طور پر 11 میڈلز جیت کر سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی آسٹریلوی اولمپین بن گئیں۔ انہوں نے 50 میٹراور 100 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتے اور نئے اولمپک ریکارڈ قائم کیے۔ 27 سالہ میک کیون آسٹریلیا کی کامیاب ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہوگئیں ہیں۔ ان سے قبل ایان تھورپ اور ساتھی تیراک لیزل جونز نے آسٹریلیا کے لیے نو نو تمغے جیتے تھے۔ میک کوئن نے 400 میٹر فری اسٹائل ریلے، 400 میٹر میڈلے ریلے میں گولڈ جبکہ 100 میٹر بٹرفلائی،800 میٹر فری اسٹائل ریلے اور400 میٹر مکسڈ میڈلے ریلے میں کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔