• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں عمران خان کے ویژن کی جیت ہوئی، اعجاز احمد راء

ایتھنز(مرزارفاقت حسین)پاکستان تحریک انصاف یونان کے سینئر رہنما اور سابق انفارمیشن سیکرٹری اعجاز احمد راء نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پی پی 38 اور کشمیر کے الیکشن میں عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کیا ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا، اعجاز را کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں تحریک انصاف نے وریو گروپ اور ن لیگ کی سیاست کو دفن کر دیا ہے ،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سیالکوٹ میں کلین سوئپکرے گی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیالکوٹ کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے 30سال سے مورثی سیاست کرنے والوںکو شکست دی۔

تازہ ترین