• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز سے متعلق پاکستانی وزرا کی باتوں پر اعتماد نہیں، سعید مغل ایم بی ای

برمنگھم (پ ر)وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ بحرین کے دوران بزنس کمیونٹی سے خطاب میں یہ کہنا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے،پراوورسیز کمیونٹی ۜکو اعتماد نہیں ہے،یہ بات سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت سعید مغلMBEنے اپنے بیان میں کی انہوں نے کہا آج تین سال ہونے والے ہیں حکومت اور ان کے وزرا کے ایسے بیانات سن کر کان پک گئے ہیں لیکن ہر مسائل خواہ معمولی ہوں یا بڑے ان میں اضافہ ہی ہوا ہے حالانکہ وزیراعظم پاکستان جو اعلانات اوورسیزکیلئے کرتے ہیں ان پر عمل کرنا متعلقہ حکام کا فرض ہے، بیرون ملک آباد اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئےہائوسنگ سوسائٹیوںمیں رہائش پلاٹ خریدے تھے، آج تک ان کو نہ پلاٹ ملے ہیں اور نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے جن لوگوں نے پلاٹ خریدے تھے ان کی صرف فائلوں میں پلاٹ ہیں لیکن زمین پر جگہ نہیں ہے۔ سعید مغل نےکہامعاملہ کا وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے۔
تازہ ترین