• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ،لاٹری میں10لاکھ پونڈ جیتنے والا بے خبر مالی

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں 10 لاکھ پاؤنڈ جیتنے کے باوجود ایک مالی کو ایک ماہ تک لاٹری میں یہ رقم جیتنے کا پتہ ہی نہیں چلا ۔ لاٹری جیتنے والے مالی کرائٹن نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن کمزور یاداشت کے باعث ٹکٹ کو خریدنے کے بعد بھول گیا ، ایک اخبار میں لاٹری کے گمشدہ ٹکٹ کے بارے میں پڑھا تو یاد آیا کہ یہ میں نے خریدا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاکھوں پاؤنڈ کی انعامی رقم سے ایک گھر خریدوں گا اور شمالی برطانیہ کی سیر کیلئے جاؤں گا ۔
یورپ سے سے مزید