• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ دینے کے یلے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر میں ان سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے 28فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کراچی ڈویژن میں 6، میرپورخاص ڈویژن میں 3، حیدرآباد ڈویژن میں 8، شہید بے نظیر بھٹو ڈویژن میں 3، سکھر ڈویژن میں 3اور لاڑکانہ ڈویژن میں 5فوکل پرسن کو تعینات کردیا گیا ہے۔ معذوری کے حامل افراد کو بااختیار بنانے والے ادارے کے نامزد ضلعی دفتر میں درخواست جمع کروانی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید