• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کی تقریبات کا آغاز مرکز بہادر آباد پر پرچم کشائی کرکے کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ یوم آزادی کو صرف ایک دن کے طور پر نہ منایا جائے بلکہ یہ احساس آزادی کے طورپر منایاجائے اور قوم کو بلخصوص نئی نسل کو آزادی کے وسیع تر مفہوم سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین