• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، خواتین کو کام کی جگہ پر بہتر حالات فراہمی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خواتین کو کام کرنے کیلئے بہتر حالات ،محفوظ امدورفت ،برابر کام کرنے کےاوقات کار اور اداروں میں دیگر ممنوعہ کام سے متعلق مشکلات کے ازالے کیلئےʼ خیبرپختونخوا دکانوں اور اداروں کا ترمیمی ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا مساوی اوقات کار ودیگر ممنوعہ کام سے متعلق مشکلات ازالے کیلئے ترمیمی ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیمی بل کی روسے ایک خاتون ملازمہ کو اس کی رضامندی سے ایک ادارے میں شام 7 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ مالک کی جانب سےاس کی دہلیز پریا رہائش کے نزدیک کسی مناسب جگہ پر pick and drop ٹرانسپورٹ کی سہولت لازمی ہو ماسوائے جہاں مالک کی جانب سے الگ ہاسٹل کی سہولت فراہم کی ہو،صوبائی حکومت کی جانب سے آج اسمبلی میں فیکٹری ملازمین سے متعلق بھی بل پیش کیا جائیگا ۔

تازہ ترین