• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروجیکٹ میں تبدیلی پر اے ڈی بی 40؍ کروڑ ڈالرز قرضہ روک لے گا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اس وقت سی اے ایس سسٹم کی مجموعی استعداد 80؍ لاکھ صارفین کی ہے ان میں سے 15؍ لاکھ غیر ملکی میٹرز پہلے اور 20؍ لاکھ میٹرز مختلف اور مقامی کمپیوں سے نصب کئے گئے اور انہیں مقامی بولی کے تحت چلایا گیا۔ 

تاہم پاکستان میں پاور ڈویژن کی جانب سے فیصلہ نہ ہونے کے باعث یہ نظام خطرے میں پڑ گیا۔ اب نئے منظرنامے کے تحت وزیراعظم کے خصوصی معاون تابش گوہر نے نئے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ 

ان کاموقف ہے کہ پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ لیکن ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہنا ہے کہاگر پروجیکٹ کا دائرہ کار تبدیل کیا گیا تو وہ اس مقصد کے لئے 40؍ کروڑ ڈالر کا قرضہ نہیںدے گا۔

تازہ ترین