ملتان (این این آئی/جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تین ماہ میں جنوبی صوبے کی بات کی گئی تھی3 سال میں بھی نہیں بنا۔
ہمیں سیکرٹریٹ نہیں بااختیار صوبہ چاہئے، ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکرٹریٹ ہم بنالیں گے،تکلیف اور دکھ میں عوام کیساتھ ہیں،پیٹرول و دیگر اشیاء مہنگی ہوچکی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم سے الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے۔ تکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں اور ہم مہنگائی کیخلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول و دیگر اشیاء مہنگی ہوچکی ہیں،پوری اپوزیشن بھی مہنگائی کیخلاف ہے۔فری اینڈ فیئر اور ٹرانسپیرنٹ احتساب کو لوگ مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکرٹریٹ ہم بنالیں گے۔