• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی سفارتخانے کے پاکستانی پریس اتاشی کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈ

کراچی(جنگ نیوز) اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کے پاکستانی پریس اتاشی سید محمد عقیل حسین کو سفارتخانے میں ان کی 33 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک اعلیٰ فرانسیسی سول اعزاز سے نوازا گیا۔

فرانس کے سفارتخانے کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سید محمد عقیل حسین کو ان کی لگن کے سبب ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس تصویر میں (بائیں سے دائیں جانب) فرانسیسی سفارتخانے کے پریس اتاشی سید محمد عقیل حسین، فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بیرٹی، سید قاسم مہدی شاہ، سید محمد اصغر موجود ہیں۔
اس تصویر میں (بائیں سے دائیں جانب) فرانسیسی سفارتخانے کے پریس اتاشی سید محمد عقیل حسین، فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بیرٹی، سید قاسم مہدی شاہ، سید محمد اصغر موجود ہیں۔

سفارتخانے نے بیان میں فرانسیسی نیشنل آرڈر آف میرٹ کا ایوارڈ ملنے پر عقیل حسین کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی 33 سال کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فرانسیسی زبان و ثقافت کے فروغ، پاکستان اور فرانس کے مابین باہمی مفاہمت کی کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ سید محمد عقیل حسین پہلے ہی دو اعزازات وصول کر چکے ہیں جن میں فرانس کی وزارت خارجہ کا اعزازی تمغہ اور 30 سال تک خدمات کے اعتراف پر دیا جانے والا ایک اور اعزاز بھی شامل ہے۔

عقیل حسین نے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے ایک اور اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یہ اعزاز اپنے آبائی قصبے میانوالی کے نام کرتے ہیں۔

تازہ ترین