• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو تقسیم کر کے حکمرانی کرنے کی روایت اب نہیں چلے گی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ نفرتوں کے بیچ بو کر عوام کو تقسیم کر کے حکمرانی کرنے کی روایت اب نہیں چلے گی۔ سندھ بھر کے عوام پاک سرزمین پارٹی کا پیغام سن اور بلا تفریق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ سندھ میں انسانی حقوق کو بدترین انداز میں پامال کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے عوام اور آنے والی نسلوں کو پیپلز پارٹی سے ریسکیو کریں گے۔ عوام پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی سے اسکی کارکردگی کی وجہ سے مایوس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین