• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے لائن مین اور نوجوان جاں بحق، 2 اہلکاروں سمیت 4 زخمی

لا ہور ( کرا ئم رپور ٹرسے ،سپیشل رپورٹر) کرنٹ لگنے سے نوجوان اورلائن مین جا ں بحق،2 واپڈا اہلکار زخمی ہوگئے فرخ آباد میں بارہ دری روڈ پر 11 کے وی بجلی کے تار بارشی پانی میں گرگئے ، کرنٹ لگنے سے نوجوان حسیب جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔سمن آباد کا لائن مین لائن مین ٹو کاشف محلہ گنج بخش روڈ میں 36فٹ لمبے گھمبے پر ایل ٹی لائن پر بجلی بحال کرنے کے کام میں مصروف تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا، مرحوم کا ایک بھائی گزشتہ سال قلعہ محمدی سب ڈویژن میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا متوفی ڈبل شفٹ میں کام کر رہا تھا ، اپنی آٹھ گھنٹے شفٹ ختم کرنے کے بعد اسے دوسری شفٹ میں کام کررہاتھا۔ کوٹ خواجہ سعید میں لائن مین اور کرین ڈرائیور شدیدزخمی ہو گئے۔ کوٹ خواجہ سعید میں لیسکو کے دو اہلکار کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ لائن مین ظفر خان 11کے وی لائنوں کی مرمت میں مصروف تھا کہ اس دوران پائوں پھسل گیا جس سےنیچے گزرنے والی تاروں پر گر گیا، اس کے ساتھی کرین ڈرائیور ذیشان نے جان بچانے کی کوشش کی تو اس دوران کرنٹ لگنے سے وہ بھی حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ دونوں اہلکار کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے ۔
تازہ ترین